July 26, 2025 9:50 PM

printer

وزیر اعظم مودی، کل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات کے اپنے پروگرام میں ملک و بیرون ملک کے لوگوں سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے

وزیر اعظم نریندر مودی کَل صبح گیارہ بجے آکاشوانی پر اپنے پروگرام ’’من کی بات‘‘ میں ملک اور بیرون ملک کے لوگوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام کا 124 واں ایپی سوڈ ہوگا۔ یہ پروگرام آکاشوانی اور دور درشن کے تمام نیٹ ورک، AIR نیوز کی ویب سائٹ، اور newsonair موبائل ایپ پر بھی نشر ہوگا۔ اِسے AIR نیوز، ڈی ڈی نیوز، وزیر اعظم کے دفتر اور اطلاعات ونشریات کی وزارت کے یوٹیوب چینلوں پر براہِ راست سنا جاسکے گا۔ ہندی نشریے کے فوراً بعد آکاشوانی سے اِس پروگرام کو علاقائی زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔