March 1, 2025 9:38 PM

printer

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ دنیا، اکیسویں صدی کے بھارت کی طرف دلچسپی سے دیکھ رہی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا کہ دنیا، اکیسویں صدی کے بھارت کی طرف دلچسپی سے دیکھ رہی ہے۔ آج نئی دلّی کے بھارت منڈپم میں NXT کانکلیو سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ دنیا بھر کے لوگ بھارت کو جاننے کیلئے ملک آنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے، جہاں ہر طرف مثبت خبریں لگاتار بن رہی ہیں، نہ کہ ہر دن نئے واقعات رونما ہونے کی صورت میں خبریں بنائی جاتی ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اتحاد کے سنگم، مہاکنبھ نے، جو پریاگ راج میں اختتام پذیر ہوا ہے، دنیا کو حیران کردیا کہ کس طرح کروڑوں لوگوں نے دریا کے کناروں پر عارضی شہر میں پوترڈبکی لگائی۔وزیر اعظم نے کہا کہ انھوں نے ملک کے سامنے ’ووکل فار لوکل‘ اور ”لوکل فار گلوبل‘ کا وژن پیش کیا تھا اور آج یہ وژن حقیقت کی شکل اختیار کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب آیوش مصنوعات اور یوگ، لوکل سے گلوبل بن چکے ہیں۔وزیراعظم نے مزید کہا کہ دہائیوں سے بھارت کو دنیا کی جانب سے اُن کا Back آفس قرار دیا جاتا تھا، لیکن اب بھارت دنیا کا نیا کارخانہ بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اب صرف افرادی قوت نہ رہ کر عالمی قوت بن رہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ جو اشیا پہلے درآمد کی جاتی تھیں اور مقامی طور پر تیار کی جارہی ہیں، اور ملک ان مصنوعات کا برآمداتی مرکز بن کر ابھر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کسان، جو پہلے مقامی منڈیوں تک محدود تھے، اب اپنی فصلوں کو عالمی منڈیوں میں پہنچتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
وزیراعظم نے مقررہ اہداف کو حاصل کرنے کا سہرا، ’کم سے کم حکومت – زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے منتر کو دیا۔ وزیراعظم مودی نے کہا کہ بھارت، لامتناہی اختراعات کی سرزمین بن رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حکومت نے گذشتہ دہائی کے دوران، تقریباً ایک ہزار 500 فرسودہ قوانین کو منسوخ کردیا ہے، جن میں سے بہت سے قوانین برطانوی حکمرانی کے دور میں نافذ کئے گئے تھے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا ہی ایک قانون Dramatic Performance Act تھا، جس کے تحت عوامی مقامات پر رقص کرنے والے لوگوں کو گرفتار کیا جاسکتا تھا۔ جناب مودی نے کہا کہ یہ قانون آزادی کے بعد سے 70 سال تک نافذ العمل رہا اور اب اِسے موجودہ حکومت نے منسوخ کیا ہے۔دس سال پہلے کا ذکر کرتے ہوئے کہ جب ایک عام آدمی کیلئے ITR داخل کرنا بہت مشکل کام تھا، لیکن آج اسے چند لمحوں میں داخل کیا جاسکتا ہے۔ اور اس کے ریفنڈس چند روز کے اندر ہی بینک کھاتوں میں جمع کردیئے جاتے ہیں۔ وزیراعظم نے اس بات کو اجاگر کیا کہ انکم ٹیکس قوانین کو سادہ اور آسان بنانے کا عمل پارلیمنٹ میں جاری ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ 12 لاکھ روپئے تک کی آمدنی کو اب ٹیکس فری کردیا گیا ہے، جس سے کہ تنخواہ دار طبقے کو بہت فائدہ پہنچا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ہمارا ہدف رہن سہن میں آسانی پیدا کرنا، کاروبار کرنے میں سہولت پیدا کرنا اور ملک کے عوام اور اُن کی خواہشات کو ایک کھلا آسمان فراہم کرنا ہے۔
قومی تعلیمی پالیسی 2020 پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے نوجوان ہماری اولین ترجیح ہیں اور نئی قومی تعلیمی پالیسی نے ان طلباء کو درسی کتابوں سے آگے سوچنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت، لامحدود اختراعات کی سرزمین بن رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔