وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں کل کروشیا پہنچیں گے۔ وزیر اعظم، کروشیا کے اپنے ہم منصب Andrej Plenkovic اور صدر جناب Zoran Milanovic کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ آکاشوانی نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے کروشیا میں بھارتی سفیر ارون گوئل نے کہا کہ جناب مودی کا کروشیا کا دورہ، بھارت کے یوروپی یونین کے ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے بھارت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
جناب گوئل نے کہا کہ یہ دورہ کلیدی شعبوں میں تعاون کے ایک نئے دور کی شروعات کرے گا جس کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی، زراعت، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں اشتراک کو مزید تقویت دینے کی غرض سے 4 اہم سمجھوتوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
مکمل انٹرویو آکاشوانی FM گولڈ چینل اور دیگر فریکوئنسی پر اس وقت نشر کیا جا رہا ہے۔ہمارے نامہ نگار کے مطابق کروشیا میں مقیم بھارتی برادری اور کروشیا کی عوام راجدھانی Zagreb میں جوش و امید سے لبریز، مضبوط تعلقات کیلئے منتظر ہیں۔
Site Admin | June 17, 2025 9:53 PM
وزیر اعظم جناب نریندر مودی اپنے دورے کے تیسرے مرحلے میں کل کروشیا پہنچیں گے۔ وزیر اعظم، کروشیا کے اپنے ہم منصب Andrej Plenkovic اور صدر جناب Zoran Milanovic کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے