وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں زراعت سے متعلق ایک خصوصی پروگرام کے دوران کئی پروجیکٹوں کا آغاز اور افتتاح کریں گے اور کچھ پروجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ وہ زراعت اور متعلقہ شعبوں میں 42 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت والی اسکیموں کا بھی آغاز کریں گے۔
جناب مودی زراعت کے شعبے میں دو بڑے اقدامات ”پی ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا“ اور ”دالوں میں خود کفالت کا مشن“ کا بھی آغاز کریں گے۔
پروگرام کے دوران وہ کسانوں سے بات چیت بھی کریں گے۔ اِس پروگرام میں کسانوں کی بہبود کے لیے حکومت کے مسلسل عہد، زرعی خود کفالت اور دیہی بنیادی ڈھانچے کی مضبوطی کو اُجاگر کیا جائے گا۔
وزیر اعظم اِس پروگرام کے دوران زراعت کے شعبے کے لیے دو بڑی اسکیموں کا آغاز کریں گے، جن پر 35 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ وہ ”پی ایم دھن دھانیہ کرشی یوجنا“ کا آغاز کریں گے، جس پر 24 ہزار کروڑ روپے کی لاگت آئے گی۔ اِس اسکیم کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا، الگ الگ فصلوں کو اختیار کیے جانے کے عمل میں اضافہ کرنا اور زراعت کے مستقل طریقوں کو اختیار کیے جانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ جناب مودی دالوں کے میدان میں خود کفالت کے مشن کا بھی آغاز کریں گے، جس پر 11 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت آئے گی۔ اِس کا مقصد دالوں کی پیداواریت کی سطح میں اضافہ کرنا ہے، دالوں کی کاشت کے رقبے کو توسیع دینا ہے اور ویلیو چین نیز خریداری کو مستحکم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ اِسے ذخیرہ کرنے اور اِس کی ڈبہ بندی کرنے کے دوران اِن کے نقصان کو کم کرنا ہے۔ وزیر اعظم دالوں کی کاشت کرنے والے کسانوں سے بھی بات چیت کریں گے۔
اس موقعے پر وزیر اعظم زراعت، مویشی پروری، ماہی پروری اور خوراک کی ڈبہ بندی کے شعبوں میں 5 ہزار 450 کروڑ روپے سے زیادہ کے پروجیکٹوں کو ملک کے نام وقف کریں گے۔ وہ تقریباً 815 کروڑ روپے مالیت کے اضافی پروجیکٹوں کا بھی سنگِ بنیاد رکھیں گے۔×