November 15, 2025 2:54 PM

printer

وزیر اعظم اور سینئر بی جے پی رہنما نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کی جیت، ترقی کی سیاست کا مینڈیٹ ہے اور اقرباء پروری کی سیاست کو مسترد کرنا ہے

وزیر اعظم اور سینئر بی جے پی رہنما نریندر مودی نے کہا ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات کی جیت، ترقی کی سیاست کا مینڈیٹ ہے اور اقرباء پروری کی سیاست کو مسترد کرنا ہے۔ نئی دلّی میں کَل رات پارٹی صدر دفتر پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ یہ بہار کے خواتین کی جیت ہے، جنہوں نے آر جے ڈی کے جنگل راج کا عتاب جھیلا ہے۔ جناب مودی نے جمہوریت میں اعتماد ظاہر کرنے پر لوگوں کو اور ریکارڈ تعداد میں ووٹنگ کرانے پر انتخابی کمیشن کو مبارکبار دی۔ وزیر اعظم نے اِسے جمہوریت کی فتح قرار دیا، جس سے ملک کے انتخابی نظام میں اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔