ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 3, 2025 9:32 AM | PM - ESTIC

printer

وزیر اعظم آج صبح نئی دلّی میں سائنس و ٹیکنالوجی میں ابھرتی ہوئی اختراع سے متعلق کانکلیو 2025 کا افتتاح کریں گے۔ وہ ملک میں تحقیق و ترقی کے ایکو نظام کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک لاکھ کروڑ روپے کے، تحقیق و ترقی اور اختراع اسکیم کے فنڈ کا بھی آغاز کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں بھارت منڈپم میں سائنس اور ٹیکنالوجی میں اُبھرتی ہوئی اختراع سے متعلق کانفرنس ESTIC 2025 کا افتتاح کریں گے۔ وہ اِس موقع پر اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

جناب مودی ملک میں تحقیق و ترقی کے ایکو نظام کو بڑے پیمانے پر فروغ دینے کے مقصد سے ایک لاکھ کروڑ روپے مالیت کی، تحقیق و ترقی اور اختراع RDI اسکیم فنڈ کا بھی آغاز کریں گے۔ اِس اسکیم کا مقصد بھارت میں پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے کی جانے والی تحقیق و ترقی کے ایکو نظام کو فروغ دینا ہے۔

اِس تین روزہ ESTIC 2025 میں یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، صنعت اور سرکار سے وابستہ 3 ہزار سے زیادہ شخصیتیں اور نوبیل انعام یافتگان، ممتاز سائنس داں، اختراع کار اور پالیسی ساز شرکت کریں گے۔ اِن مذاکرات میں 11 کلیدی، موضوعاتی میدانوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی، جن میں جدید ترین سامان اور مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت AI، بایو مینوفیکچرنگ، سمندر پر مبنی معیشت، ڈیجیٹل مواصلات، الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ، ابھرتی ہوئی زرعی ٹیکنالوجیز، توانائی، ماحول اور آب و ہوا، صحت اور میڈیکل ٹیکنالوجیز، کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجیز اور خلائی ٹیکنالوجیز شامل ہیں۔ اِس تقریب میں سرکردہ سائنسداں بات چیت کریں گے، پینل مذاکرات کیے جائیں گے، پریزینٹیشن دیے جائیں گے اور ٹیکنالوجی کی نمائش کی جائے گی۔

اِس تقریب سے تحقیق کاروں، صنعت اور نوجوان اختراع کاروں کو اشتراک کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم ہوگا، جس کا مقصد بھارت کے، سائنس و ٹیکنالوجی کے ایکو نظام کو مستحکم کرنا ہے۔