ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 11, 2025 9:35 AM | PM Flats

printer

وزیر اعظم آج صبح نئی دلّی میں ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے 184 نئے تعمیر شدہ Type-VII ملٹی اسٹوری فلیٹس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دلّی میں بابا کھڑک سنگھ مارگ پر ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے Type-VII ملٹی اسٹوری فلیٹس کا افتتاح کریں گے۔ یہ 184 فلیٹس حال ہی میں تعمیر کیے گئے ہیں۔ وزیر اعظم اس موقع پر رہائشی جگہوں پر سِندور کا ایک پودھا بھی لگائیں گے۔ وہ شرم جیویوں سے بھی بات چیت  کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔

یہ رہائشی کامپلیکس اس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے کہ یہ اپنے اندر خود کفیل ہے اور سبھی جدید ترین سہولیات سے لیس ہے، تاکہ ارکانِ پارلیمنٹ کی، کام کاج کی سبھی ضرورتیں پوری ہوں۔ اِس میں ماحولیات کے اعتبار سے پائیدار خاصیتیں شامل کی گئی ہیں، جن کا تعلق توانائی کے تحفظ، قابلِ تجدید توانائی اور کچرے کے مؤثر بندوبست سے ہے۔ یہ عمارت معذور افراد کے لیے بھی سازگار ہے۔ ہر ایک رہائشی یونٹ، تقریباً 5 ہزار مربع فٹ کے اندرونی رقبے پر مشتمل ہے، جس میں رہائشی اور سرکاری کام کاج دونوں کے لیے وافر جگہ موجود ہے۔ ارکانِ پارلیمنٹ، عوامی نمائندہ ہونے کے طور پر اپنی  ذمہ داری نبھا سکیں، اِس کے لیے دفتروں، اسٹاف کے رہنے کی جگہوں اور ایک کمیونٹی سینٹر بھی تعمیر کیا گیا ہے۔

 یہ سبھی عمارتیں اس طرح تعمیر کی گئی ہیں کہ اِن پر زلزلے کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔