آج نوجوانوں کا قومی دن ہے۔ یہ دن سوامی وویکانند کے یومِ پیدائش کے موقعے پر منایا جاتا ہے۔ اِس موقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی آج شام نئی دلّی میں ”وِکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2026“ کے اختتامی جلسے میں شرکت کریں گے۔ وہ بین الاقوامی، بیرونِ ملک بھارتی آبادی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان مندوبین کے ساتھ ساتھ بھارت کے تقریباً 3 ہزار نوجوانوں سے بات چیت کریں گے۔
منتخب شرکاء وزیر اعظم کے سامنے اپنے 10 موضوعاتی حتمی پرزنٹیشن دیں گے، جس میں نوجوانوں کی قیادت والے منظرناموں اور قومی اہمیت کے بنیادی میدانوں پر نظریات کا اظہار کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران وزیر اعظم ”وِکست بھارت ینگ لیڈرس ڈائیلاگ 2026“ کیلئے مرتب کیے گئے مضامین کا اجراء کریں گے۔ یہ مضامین بھارت کی ترقیاتی ترجیحات اور طویل مدّتی ملک کے تعمیراتی مقاصد کے بارے میں ہیں، جو نوجوان شرکاء نے تحریر کیے ہیں۔
وِکست بھارت نوجوان رہنماؤں کے مذاکرات کا یہ دوسرا ایڈیشن ہے۔ یہ ایک قومی پلیٹ فارم ہے، جسے بھارت کے نوجوان اور قومی قیادت کے درمیان منظم بات چیت کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔ وِکست بھارت نوجوان رہنماؤں کے مذاکرات، ایک لاکھ نوجوانوں کو بغیر کسی سیاسی وابستگی کے، سیاست میں شامل کرنے کے، وزیر اعظم کے یومِ آزادی کے اعلان کے مطابق ہے۔ اِس پلیٹ فارم کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے، جس پر وہ وِکست بھارت ایک حقیقت کے موضوع پر اپنے نظریات پیش کر سکیں۔ اِن مذاکرات کا انعقاد 9 سے 12 جنوری کے درمیان کیا جا رہا ہے، جس میں ملک بھر کے 50 لاکھ سے زیادہ نوجوان شرکت کر رہے ہیں۔
اِن نوجوانوں کو اِن کی صلاحیتوں کی بنیاد پر کافی زیادہ باریک بینی کے ساتھ تین مرحلوں میں چُنا گیا ہے۔