وزیراعظم نریندر مودی آج سے تملناڈو کا اپنا دو روزہ دورہ شروع کریں گے۔ انگلینڈ اور مالدیپ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد جناب مودی براہِ راست توتی کورِن پہنچیں گے۔ وزیراعظم آج رات توتی کورِن میں چار ہزار آٹھ سو کروڑ روپے سے زیادہ لاگت کے مختلف پراجیکٹوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے اور ملک کو وقف کریں گے۔
وزیراعظم کے دورے کے مدنظر توتی کورِن کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
جناب مودیThoothukudi میں جدیدی کاری سے آراستہ ہوائی اڈے کا افتتاح کریں گے، جس کا داخلی راستہ نہایت متاثر کن ہے جہاں کشتی میں سوار ایک ملاح اور غوطہ خوروں کے ذریعے سمندر سے موتی نکانے کے قدیمی عمل کا اظہار کرتے ہوئے ماڈلز ماضی کی یادوں کو تازہ کرتے ہیں اور مالا مال بحری وسائل کی عکاسی کرتے ہیں۔
مذکورہ پراجکٹ علاقائی کنکٹوٹی، لاجسٹکس صلاحیت میں اضافہ، ماحولیات دوست توانائی کا بنیادی ڈھانچہ اور مقامی باشندوں کے معیارِ زندگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔
یہ بات خصوصی توجہ کی حامل ہے کہ ایک مضبوط بحری نظام کی تعمیر کرنے کی غرض سے مرکزی سرکار نے نجی شعبے کی شراکتداری کو راغب کرنے اور بحری بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے لیے 25 ہزار کروڑ روپے کا ایک فنڈ قائم کیا ہے، جو آتم نربھر بھارت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ بھارت سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت کی اپنی حیثیت کو برقرار رکھے ہوئے ہے اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈکے اندازے کے مطابق اس کی GDP کی شرحِ ترقی 6 اعشاریہ 3 اور 6 اعشاریہ 8 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
حکومت نے 11 اعشاریہ 21 لاکھ کروڑ روپے کی رقم مختص کرکے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے تئیں اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیراعظم کا عظیم حکمراں راجیندر چولہ (اوّل) کے یومِ پیدائش کی تقریب میں شرکت کا بھی پروگرام ہے۔
اسی دن جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے ساتھ بھارت کی بحری تجارت کے ایک ہزار برس بھی مکمل ہو رہے ہیں اور یہ موقع بھکتی تحریک اور Gangai Konda چولا پورم مندر کی تعمیر کے آغاز کے اعتبار سے بھی اہم ہے۔