وزیر اعظم نریندر مودی آج دین دیال اُپادھیائے مارگ پر دلّی BJP کے نئے دفتر کا افتتاح کریں گے۔ یہ افتتاح نَوراتری تقریبات کے دوران کرایا جا رہا ہے۔
دلّی BJP کے سربراہ وِریندر سچدیوا نے کہا کہ یہ محض کام کاج کی جگہ نہیں، بلکہ یہ اقدار کا مرکز ہے، جہاں کارکنوں میں پارٹی کے کلچر اور جذبے کو پروان چڑھایا جاتا ہے۔ انہوں نے افتتاح کی اِس تقریب کو دلّی میں پارٹی کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔
افتتاح کی تقریب کے دوران BJP کے قومی صدر جگت پرکاش نڈّا، دلّی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، سینئر رہنماء، ارکانِ پارلیمنٹ، قانون ساز اسمبلی کے ارکان، کاؤنسلرز، مرکزی وزراء اور پارٹی کے ہزاروں کارکن موجود ہوں گے۔×