September 20, 2025 2:51 PM

printer

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو مراقش کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ پیر کو مراقش کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ کسی شمالی افریقی ملک کا وزیرِ دفاع کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جس سے بھارت اور مراقش کے درمیان بڑھتے ہوئے کلیدی تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔ اپنے اِس دورے کے دوران وزیرِ دفاع Berrechid میں مراقش کے ایک نئے کارخانے Tata Advanced Systems کی افتتاحیہ تقریب میں شرکت کریں گے۔ افریقہ میں بھارت کی طرف سے لگایا گیا دفاعی ساز و سامان تیار کرنے والا یہ پہلا کارخانہ ہے۔ اس سے آتم نربھر بھارت پہل قدمی کے تحت بھارت کی دفاعی صنعت کی ترقی کا اظہار ہوتا ہے، جو عالمی سطح پر اپنے قدم جما رہی ہے۔ اِس کے علاوہ جناب راج ناتھ سنگھ مراقش کے وزیرِ دفاع عبدالطیف Loudiyi کے ساتھ دفاع اور صنعتی شعبے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں گفتگو کریں گے۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔