وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے یہ کہتے ہوئے پاکستان کو سخت وارننگ دی ہے کہ Sir Creek علاقے میں کسی بھی طرح کی بیجا مہم جوئی کا ڈَٹ کر جواب دیا جائے گا۔ وہ آج گجرات کے بھُج میں ایک فوجی اسٹیشن پر شَستر پوجن تقریب کے بعد سپاہیوں سے خطاب کررہے تھے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آپریشن سندور کے دوران لیہہ سے Sir Creek تک پاکستان، بھارت کے دفاعی نظام کو کسی بھی طرح کی زک پہنچانے میں ناکام رہا۔ اِس کے برعکس جوابی کارروائی کرتے ہوئے، بھارتی فوج نے پاکستان کے فضائی دفاعی نظام کو پوری طرح بے نقاب کردیا اور دنیا کو یہ سخت پیغام پہنچایا کہ وہ کبھی بھی اور کہیں بھی پاکستان کو شدید نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
SB – Rajnath Singh