ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 24, 2025 2:53 PM

printer

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ملک اپنے اولین انسان بردار خلائی مشن کیلئے پوری طرح تیار ہے، جو خودکفیل بھارت کے سفر میں ایک نیا باب ہوگا

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اپنے پہلے انسان بردار خلائی مشن گگن یان کیلئے پوری طرح تیار ہے اور یہ صرف ایک تکنیکی کامیابی نہیں بلکہ خودکفیل بھارت کے سفر میں ایک نیا باب ہے۔ وزیرِ دفاع نے گگن یان مشن کیلئے جانے والے خلاء بازوں کی عزت افزائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اِس مشن کیلئے گروپ کیپٹن شُبھانشو شُکلا، پرسَنت بالا کرشنن نائر، اَجیت کرشنن اور اَنگَد پرتاپ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت صرف خلاء میں سیٹلائٹ بھیجنے کا ہی کام نہیں کررہا ہے بلکہ ملک نے، دنیا کو یہ دکھا دیا ہے کہ وہ کیا کیا کرسکتا ہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارت نے پہلے ہی چاند سے مریخ تک اپنی موجودگی دکھا دی ہے۔ جناب سنگھ نے کہا کہ بھارت خلاء کو محض تحقیق کے ایک شعبے کے طور پر نہیں بلکہ معیشت، سکیورٹی، توانائی اور بنی نوع انسانیت کے مستقبل کے ایک اہم وسیلے کے طور پر دیکھتا ہے۔
گروپ کیپٹن شُبھانشو شُکلا کے خلائی سفر کو اجاگر کرتے ہوئے، جناب سنگھ نے کہا کہ عام طور پر خلائی پروگرام کی تربیت کافی طویل ہوتی ہے اور اِس میں تقریباً ڈھائی سال لگ جاتے ہیں لیکن شُبھانشو شُکلا نے یہ تربیت محض ڈھائی مہینے میں مکمل کرلی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف اُن کی ذاتی صلاحیت کا ثبوت ہے بلکہ یہ بھارتی شہریوں کی سخت محنت کرنے کی سوچ کی بھی علامت ہے۔
اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، کیپٹن شُبھانشو شُکلا نے کہا کہ بھارتی فضائی فوج میں انہوں نے جو تربیت حاصل کی تھی، اُس سے انہیں اعتماد کے ساتھ چیلنجوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہونے میں مدد ملی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔