وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دفاعی شعبوں میں بھارت کی خود کفالت، محض پالیسیوں اور اعلانات تک محدود نہیں ہے بلکہ اِسے عملی جامہ پہنایا جارہا ہے اور بڑے پیمانے پر اِس کا اعتراف بھی کیا جارہا ہے۔ آج نئی دلّی میں ”رکشا Navachar سمواد“ سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے کہا کہ حکومت جنگی طریقہئ کار کے بدلتے انداز سے پوری طرح واقف ہے اور دن بہ دن جنگوں میں ٹیکنالوجی کا رول بڑھتا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 10 برس میں حکومت نے آتم نربھر بھارت کے تحت کئی پالیسی اقدامات کیے ہیں، تاکہ ملک میں دفاعی ساز و سامان کی تیاری کو فروغ دیا جاسکے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دفاعی شعبے میں ساز و سامان کی سرکاری خرید میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے اور یہ 2021-22 میں 74 ہزار کروڑ روپے تھی، جو 2024-25 کے اواخر تک ایک لاکھ 20 ہزار کروڑ روپے ہوگئی ہے۔
Site Admin | October 7, 2025 2:39 PM
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ سرکار نے 2029 تک تین لاکھ کروڑ روپے مالیت کا دفاعی ساز و سامان تیار کرنے کا نشانہ رکھا ہے