December 18, 2025 9:44 PM

printer

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ آپریشن سندور سے بھارت کی اعلیٰ صلاحیت اور مختصر عرصے میں حاصل کی جانے والی کامیابی کا اظہار ہوا ہے

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے واضح طور پر کہا ہے کہ آپریشن سندور سے بھارت کی اعلیٰ صلاحیت اور مختصر عرصے میں حاصل کی جانے والی کامیابی کا اظہار ہوا ہے۔ انھوں نے یہ بات نئی دلّی میں فضائیہ کے کمانڈروں کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرِ موصوف نے بھارت کے فضائی نظام اور آپریشن سندور کے دوران موثر طور پر استعمال کئے گئے دوسرے ساز و سامان کی ستائش کی۔ اس کے علاوہ، انھوں نے کمانڈروں پر زور دیا کہ مستقبل کے ہر چیلنج کیلئے وہ اِس آپریشن سے سبق سیکھیں۔ انھوں نے اُس شجاعت، رفتار اور درستگی کی ستائش کی جس کے ساتھ بھارتی فضائیہ نے آپریشن کے دوران، دہشت گردی کے کیمپوں کے تباہ کیا نیز ان حملوں کے بعد پاکستان کے غیر ذمے دارانہ ردِّ عمل کا موثر طور پر جواب دیا۔