October 15, 2025 10:28 PM

printer

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے نئی دلّی میں برازیل کے نائب صدر اور وزیرِ دفاع کے ساتھ بات چیت کی

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت اور برازیل کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار کی بنیاد پر قائم ہے۔ برازیل کے نائب صدر Geraldo Alckmin اور برازیل کے وزیر دفاع Jose Mucio Monteiro Filho کے ساتھ آج شام نئی دلّی میں ملاقات کے دوران جناب سنگھ نے کہا کہ دفاعی اور سلامتی ساجھیداری، بین الاقوامی امن و سلامتی اور سا لمیت کو برقرار رکھنے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے رہنماؤں نے دفاع اور سلامتی اشتراک کو، تعاون کے پانچ کلیدی ستونوں میں سے ایک کے طور پر ترجیح دی ہے۔ برازیل کے نائب صدر Geraldo Alckmin نے کہا کہ بھارت اور برازیل کے درمیان اعتماد اور ساجھیداری کے دیرینہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برازیل کے صدر Lula Disalwa اگلے سال بھارت کا دورہ کریں گے۔ برازیل کے وزیر دفاع Jose Mucio Monteiro Filho نے کہا کہ دفاعی صنعت کے معاملے میں مفاہمت نامے پر کام ہو رہا ہے اور اِس پر جلد ہی دستخط کیے جائیں گے۔ اِس مفاہمت نامے سے دفاعی مصنوعات کی ڈیولپمنٹ، پروڈکشن اور تجارت میں تعاون کو وسعت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلے مہینے کی 24 سے 28 تاریخ کے درمیان برازیل کے شہر Santos میں منعقد ہونے والے بھارت- برازیل دفاعی صنعت مذاکرات، اِس تبادلے کو وسعت دینے، دفاعی شعبے میں صنعتیں قائم کرنے اور تحقیق،  رکھ رکھاؤ اور مشترکہ پروڈکشن کے شعبے میں اشتراک کو بڑھانے کا موقع فراہم کریں گے۔

جناب Filho نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جمہوریت کا احترام اور تکثیریت کے تئیں عہد بستگی جیسی ضروری اقدار مشترک ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔