December 7, 2025 2:49 PM

printer

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے لداخ میں Shyok Tunnel سمیت سرحدی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے 125 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے سات ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام دو علاقوں میں Shyok Tunnel سمیت کلیدی اہمیت کے حامل بنیادی ڈھانچے کے 125 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا، جنہیں سرحدی سڑک تنظیم BRO نے تعمیر کیا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کے یہ پروجیکٹ بھارتی فوج اور سرحدی سڑک تنظیم کی عظیم قربانی کو یاد رکھنے کیلئے وقف ہیں، جنہوں نے ملک کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کردیا۔

وزیرِ دفاع نے کہا کہ لیہہ میں Shyok Tunnel سے لداخ میں بڑی تبدیلی آئے گی کیونکہ اِس سے ہر طرح کے موسم اور سخت سردی کے حالات میں بھی Connectivity اور Mobility کی سہولت برقرار رہے گی۔

سرحدی سڑک تنظیم کی ستائش کرتے ہوئے، جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ Shyok Tunnel سے خطے کی ترقی، سیاحت اور اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھاوا ملے گا اور Logistics میں بھی مدد ملے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔