ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 25, 2025 9:48 PM

printer

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجستھان کے جیسلمیر میں منعقدہ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس ACC کے دوران، بھارتی فوج کے ’’ تبدیلی کی دہائی‘‘ کے نظریے کو مزید تقویت فراہم کرتے ہوئے، متعدد اہم ڈیجیٹل اور فلاحی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے راجستھان کے جیسلمیر میں منعقدہ فوجی کمانڈروں کی کانفرنس ACC کے دوران، بھارتی فوج کے ’’ تبدیلی کی دہائی‘‘ کے نظریے کو مزید تقویت فراہم کرتے ہوئے، متعدد اہم ڈیجیٹل اور فلاحی پروجیکٹوں کا افتتاح کیا۔جناب سنگھ نے جن اہم اقدامات کا افتتاح کیا، اُن میں Konark اور فائر اینڈ فیوری کور کیلئے Edge Data Centres شامل ہیں، جو فوجی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی سمت ایک بڑی پیشرفت ہے۔ یہ مراکز تیز، محفوظ اور کم وقت میں ڈیٹا پروسیسنگ کو ممکن بناتے ہیں، جس سے بروقت کام کاج سے متعلق فیصلے لیے جا سکتے ہیں۔وزیر دفاع نے جدید ایکوپمنٹ ہیلپ لائن EHL پورٹل کا بھی آغاز کیا، جو مصنوعی ذہانت AI کی مدد سے دیکھ بھال کی سہولت اور فوری تکنیکی معاونت فراہم کرتا ہے۔اس موقع پر ’سینک یاتری متر‘ ایپ کو بھی متعارف کرایا گیا، جس کا مقصد ARMAAN پلیٹ فارم کے ذریعے ملک بھر کی ایک ہزار 200 سے زیادہ ٹرینوں میں فوجی اہلکاروں کیلئے مختص سیٹوں کے انتظام کو ڈیجیٹل بنانا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔