وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا ہے کہ بھارتی بحریہ اور ساحلی گارڈ کا ہر وہ جہاز، جو زیرِ تعمیر ہے، بھارتی شپ یارڈ میں تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آتم نربھر بھارت اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ویژن کا ایک ثبوت ہے۔ آج نئی دلّی میں Samudra Utkarsh سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ آج بھارت کی جہازوں کی تعمیر کا ایکونظام اتنا مستحکم ہے، جتنا کہ عالمی درجے کے کئی پلیٹ فارم ہیں، جس سے ملک کی ٹیکنالوجی کی مہارت اور صنعتی گہرائی کا اندازہ ہوتا ہے۔
وزیرِ موصوف نے خاص طور پر کہا کہ بھارتی تجارت کا تقریباً 95 فیصد حصہ اپنے حجم کے اعتبار سے اور 70 فیصد حصہ قدر کے اعتبار سے، سمندری راستوں سے سفر کے وسیلے سے آتا ہے۔
جناب سنگھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹیشن کا یہ طریقہ سب سے کم خرچ ہے اور ایک برصغیر سے دوسرے برصغیر تک بڑے پیمانے پر مال کو لانے لے جانے کا سب سے موثر طریقہ ہے، جس سے کہ عالمی سپلائی چین میں استحکام پیدا ہورہا ہے اور قومی معیشتوں کو مدد مل رہی ہے۔
وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارتی شپ یارڈس، عالمی تجارتی اور دوہرے استعمال کی سمندری صنعت میں بڑی کمپنیاں بن کر ابھر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ وہ پورے بھارت – بحرالکاہل خطے کیلئے جہازوں کی مرمت کا ایک ترجیحی مرکز بن جائے۔ x