وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کے روز نئی دلّی میں پولیس کے یادگاری دن کے موقع پر قومی پولیس میموریل پر پولیس کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے۔ یہ دن، اُن 10 بہادر پولیس اہلکاروں کی قربانی کی علامت ہے، جنہیں 21 اکتوبر، 1959 کو لداخ میں Hot Springs کے مقام پر ہتھیاروں سے پوری طرح لیس چین کے فوجیوں نے گھات لگاکر حملہ کرکے ہلاک کردیا تھا۔ تب سے یہ دن ہر سال پولیس کے یادگاری دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
Site Admin | October 19, 2025 2:52 PM
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ منگل کے روز نئی دلّی میں پولیس کے یادگاری دن کے موقع پر قومی پولیس میموریل پر پولیس کے شہیدوں کو خراجِ عقیدت پیش کریں گے