وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آج مراقش کے سرکاری دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ یہ دورہ کسی بھی بھارتی وزیر دفاع کا شمالی افریقی ملک کا پہلا دورہ ہوگا، جس سے بھارت اور مراقش کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک رابطے اجاگر ہوتے ہیں۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں جناب سنگھ نے کہا کہ اس دورے کے دوران وہ دونوں ملکوں کے درمیان دفاع، اسٹریٹجک اور صنعتی تعاون کو مضبوط کرنے کے لیے مراقش کے اپنے ہم منصب عبداللطیف Loudiyi کے ساتھ باہمی میٹنگ کریں گے۔ وہ مراقش میں Berrechid کے مقام پر ٹاٹا ایڈوانسڈ سسٹم Maroc کے پہیّوں والی بکتر بند گاڑیاں بنانے والے نئے مرکز کی اففتاحی تقریب میں بھی شرکت کریں گے۔ یہ مرکز، براعظم افریقہ میں دفاعی سازوسامان بنانے والا بھارت کا اب تک کا پہلا یونٹ ہے۔
Site Admin | September 21, 2025 3:05 PM
وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ مراقش کے دو دن کے دورے پر جارہے ہیں