ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 18, 2025 2:52 PM

printer

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے، اترپردیش میں تیار کئے گئے برہموس میزائل کی پہلی کھیپ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا

وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ اور اتر پردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے، اترپردیش میں تیار کئے گئے برہموس میزائل کی پہلی کھیپ کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔ یہ میزائل لکھنؤ میں برہموس Aerospace یونٹ میں تیار کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ برہموس صرف ایک میزائل نہیں ہے بلکہ یہ ملک میں ساز و سامان تیار کرنے کی بڑھتی ہوئی دیسی صلاحیت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا کہ برہموس ایک روایتی ہتھیار ہے اور یہ جدید ترقی یافتہ گائیڈڈ نظام سے لیس ہے اور یہ سُپر سونک کی رفتار سے طویل فاصلے تک وار کرسکتا ہے۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ اِس کی رفتار اور اِس کی عین صحیح جگہ پر نشانہ لگانے کی صلاحیت کی وجہ سے برہموس کا شمار دنیا کے بہترین نظاموں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اعتماد کا اظہار کیا کہ ملک کے دشمن برہموس سے نہیں بچ پائیں گے۔

SB – Rajnath Singh

اترپردیش ڈیفنس کاریڈور میں برہموس یونٹ پہلا مرکز ہے، جہاں میزائل نظام کی تیاری سے لے کر اُس کی جانچ پڑتال کا پورا کام دیسی ٹیکنالوجی کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔