وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا غیر یقینی حالات کے دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں نوجوانوں کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط رہنا چاہیے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح مستعد رہنا چاہیے۔
آج دلّی کینٹ میں NCC یومِ جمہوریہ کیمپ کے کیڈٹس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنگھ نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ NCC کے اُن بہادر اور فرض شناس کیڈٹس سے تحریک حاصل کریں جنہوں نے آپریشن سندور کے دوران ملک بھر میں کیے گئے ماک ڈرلز کے وقت عوامی بیداری پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ بھارتی مسلح افواج نے پاکستان اور پاکستان کے قبضے والے کشمیر میں موجود دہشت گردوں کو تباہ کیا۔
یہ پہلگام میں ہونے والے افسوسناک اور بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف مؤثر کارروائی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے بہادری اور تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف انہی عناصر کو نشانہ بنایا اور اُن کے ٹھکانوں کو تباہ کیا جنہوں نے بھارت کو نقصان پہنچایا۔
Site Admin | January 24, 2026 9:41 PM
وزیرِ دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دنیا غیر یقینی حالات کے دور سے گزر رہی ہے، ایسے میں نوجوانوں کو جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر مضبوط رہنا چاہیے اور ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح مستعد رہنا چاہیے