وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ حکومت نے وزیراعظم نریندر مودی کے زیر قیادت دہشت گردی کو بالکل برداشت نہ کرنے کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خطروں سے ملک کی حفاظت کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ ہریانہ کے مانیسر میں قومی سیکورٹی گارڈ کے 41ویں یوم تاسیس کے موقع پر جناب شاہ نے کہاکہ NSG ملک میں منظم جرائم اور دہشت گردی سے لڑنے کیلئے پیش پیش رہا ہے۔
Site Admin | October 14, 2025 3:09 PM
وزیرِ داخلہ امت شاہ نے ہریانہ میں مانیسر کے مقام پر این ایس جی کے سُپر آپریشن تربیتی مرکز کا سنگِ بنیاد رکھا۔