مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت، ملک میں دہشت گردی سے سختی کے ساتھ نمٹ رہی ہے۔ نئی دلّی میں قومی جانچ ایجنسی NIA کے زیرِ اہتمام ’’انسدادِ دہشت گردی کانفرنس‘‘ کا افتتاح کرتے ہوئے، جناب شاہ نے اجاگر کیا کہ دہشت گردی، انسانیت کی سب سے بڑی دشمن ہے اور اس کے خلاف سبھی کو متحد ہوکر لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سالانہ کانفرنس، وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ’’ دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کے نظریے ‘‘ کے تحت ابھرتے خطرات سے نمٹنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکی ہے۔جناب امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ تمام ایجنسیوں کو ملک اور دنیا بھر میں پیش آنے والے ہر دہشت گردانہ واقعے کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ بھارت کی انسدادِ دہشت گردی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے استعمال سے دہشت گردی کی نوعیت بدل رہی ہے، لہٰذا بھارت کو دو قدم آگے رہنا ہوگا اور آنے والی نسلوں کیلئے ایک مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ’’انسدادِ دہشت گردی گرڈ‘‘ تعمیر کرنا ہوگا۔
Site Admin | December 26, 2025 10:08 PM
وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی قیادت والی حکومت، ملک میں موثر طور پر دہشت گردی سے نمٹ رہی ہے