January 10, 2026 3:11 PM

printer

وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو ایک عالمی بڑی طاقت بنانے میں خودکفالت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔

وزیرِ داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ ملک کو ایک عالمی بڑی طاقت بنانے میں خودکفالت بنیادی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے یہ بات آج جودھپور میں مہیشوری برادری کے قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جناب شاہ نے کہا کہ دیسی مصنوعات سے ملک میں خود اعتمادی اور خود کفالت کو بڑھاوا ملے گا۔ وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نوجوانوں کو دوسری زبانیں سیکھنی اور بولنی چاہئیں لیکن اپنی مادری زبان کو کبھی نہ بھولیں۔

SB – Home Minister

مارواڑ انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والی اِس تقریب میں لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، راجستھان کے وزیرِ اعلیٰ بھجن لال شرما اور مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شیخاوت بھی موجود تھے۔ بعد میں جناب شاہ جے پور میں راجستھان پولیس اکیڈمی میں کانسٹبل تقرر کئے جانے کی ایک تقریب میں شامل ہوں گے۔ اِس تقریب میں نئے منتخب 10 ہزار کانسٹبلوں کو تقرر نامے تقسیم کئے جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔