وزیرِ داخلہ امت شاہ نے حکومت کی جانب سے بدعنوانی، جرائم اور دہشت گردی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کئے جانے کو دوہرایا ہے۔ وہ آج نئی دلّی میں جرائم کے مرتکب مفرور افراد کی حوالگی، چیلنج اور حکمتِ عملی پر کانفرنس کا افتتاح کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔
SB-1415-Amit Shah Zero Tollerence 26 sec
جناب شاہ نے کہا کہ جرم کے مرتکب سبھی افراد کو قانون کے شکنجے کے تحت لانے کو یقینی بنانے کیلئے ایک متحرک طریقہئ کار تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر مفرور شخص کے ساتھ سختی سے نمٹا جانا چاہیئے اور اُسے ملک کے عدالتی نظام کے سامنے پیش کیا جانا چاہیئے۔ x