ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 24, 2025 2:54 PM

printer

وزیرِ داخلہ امت شاہ نے آج نئی دلّی میں آل انڈیا اسپیکرس کانفرنس کا افتتاح کیا

مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ نے آج قومی راجدھانی میں دلّی اسمبلی میں دو روزہ آل انڈیا اسپیکرس کانفرنس کا افتتاح کیا۔ مرکزی قانون ساز اسمبلی کے بھارت کے پہلے اسپیکر کی حیثیت سے وِٹھَّل بھائی پٹیل کے انتخاب کے 100 سال پورے ہونے کے موقع پر اِس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، جناب امت شاہ نے زور دے کر کہا کہ ملک کی آزادی کی طرح، ملک کے نظام کو جمہوری انداز سے چلانا بھی اُتنا ہی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وِٹھَّل بھائی پٹیل نے بھارتی نظریات کی بنیاد پر ملک کے نظام کو جمہوری طریقے سے چلانے کی بنیاد رکھنے کا کام کیا۔ جناب امت شاہ نے ایوان کے وقار اور اسپیکر کے عہدے کا احترام بڑھانے کی سمت کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ایوان کو ہمارے ملک کے عوام کے معاملات اٹھانے کیلئے ایک غیرجانبدارانہ پلیٹ فارم فراہم کرنا چاہیئے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانا، ہر ممبر کی ذمہ داری ہے کہ ایوان کا کام کاج متعلقہ ایوان کے ضابطوں کے مطابق ہو۔
اِس موقع پر پارلیمانی امور کے وزیر کرن ریجیجو نے کہا کہ دو روزہ اسپیکرس کانفرنس بہترین طور طریقے سیکھنے کیلئے بہت مفید ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن یعنی مخالفت اور Obstruction یعنی رکاوٹ ڈالنے کے درمیان فرق ہے کیونکہ مخالفت کرنا ارکان کا حق ہے لیکن وہ کام کاج میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتے۔
اِس موقع پر وزیرِ داخلہ امت شاہ نے وِٹھَّل بھائی پٹیل کے اعزاز میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ بھی جاری کیا۔ انہوں نے ایک خصوصی نمائش کا بھی افتتاح کیا، جس میں بھارت کے پہلے منتخب اسپیکر اور بھارت کے پارلیمانی اداروں کے ارتقاء کے بارے میں نایاب ریکارڈس، تصویروں اور دستاویزات کو دکھایا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔