ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 20, 2025 2:57 PM

printer

وزیرِ خزانہ نے مرکزی بجٹ 2026-27 کے سلسلے میں آج سیاحت اور ہوٹل صنعت کے شعبے سے متعلق ماہرین اور متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ بجٹ سے پہلے کے صلاح و مشورے کے عمل کی صدارت کی

وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ 2026-27 کے سلسلے میں آج نئی دلّی میں سیاحت اور ہوٹل صنعت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ بجٹ سے پہلے کے صلاح و مشورے کے عمل کی صدارت کی۔ یہ اِس طرح کی نویں میٹنگ تھی۔ اِس میں محکمہئ خزانہ کے وزیرِ مملکت پنکج چودھری، اقتصادی امور کے محکمے اور وزارتِ سیاحت کے سکریٹری نیز سرکار کے اعلیٰ اقتصادی مشیر نے بھی شرکت کی۔

وزیرِ خزانہ نے کَل انفارمیشن ٹیکنالوجی، بینکاری، مالی خدمات اور بیمے کے شعبے سے وابستہ ماہرین کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔ اِس طرح کے تبادلہئ خیال کا مقصد، اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مرکزی بجٹ میں مختلف نقطہئ نظر کی عکاسی ہو اور اہم اقتصادی ترجیحات کو شامل کیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔