December 6, 2025 2:45 PM

printer

وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ مرکز ٹیکس نظام کو آسان بنانے پر کام کررہا ہے تاکہ اسے ایک بے کار کا کام نہ سمجھا جاسکے۔

وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا ہے کہ مرکز ٹیکس نظام کو آسان بنانے پر کام کررہا ہے تاکہ اسے ایک بے کار کا کام نہ سمجھا جاسکے۔ انہوں نے یہ بات آج نئی دلّی میں ایک پرائیویٹ میڈیا تنظیم کی چوٹی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ انکم ٹیکس کی Slab کو اور زیادہ صاف و شفاف اور آسان بنایا جائے اور اِس پر اِس طرح عمل کیا جائے کہ ملک کے شہریوں کا معیار بلند ہوسکے۔ محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ اگلا بڑا قدم کسٹم نظام کو نئے سرے سے ترتیب دینا ہے۔

وزیرِ خزانہ نے کہا کہ سرکار نے گذشتہ دو سال کے دوران کسٹم محصولات میں بتدریج کمی کی ہے اور وہ اسے آسان بنانے کیلئے طور طریقے تلاش کررہی ہے تاکہ اِسے اور زیادہ صاف و شفاف بنایا جاسکے۔ محترمہ سیتارمن نے مزید کہا کہ متوسط طبقے کی بچت کم نہیں ہورہی ہے، بلکہ آج وہ سرمایہ کاری کررہے ہیں۔ وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ اِس سال مجموعی شرح ترقی سات فیصد سے زیادہ رہے گی۔x