وزیرِ خزانہ نرملا سیتارمن نے کَل رات Rio de Janeiro میں برکس کے وزراء خزانہ کے ساتھ اپنی میٹنگوں کے دوران کلیدی ساجھیداری کو مزید مستحکم بنانے کیلئے مختلف شعبوں میں اشتراک سمیت باہمی تعاون کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔
برکس کے وزراء خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنروں کی میٹنگ کے موقع پر روس کے وزیرِ خزانہ Anton Siluanov کے ساتھ ملاقات کے دوران محترمہ سیتارمن نے باہمی اشتراک، خاص طور پر مالی شعبے کے ساتھ ساتھ نئے ترقیاتی بینک سے وابستہ معاملات پر بات چیت کی۔
انہوں نے چین کے وزیرِ خزانہ سے بھی ملاقات کی اور زور دے کر کہا کہ بھارت اور چین، دنیا کی دو سب سے بڑی اور سب سے تیز رفتار کے ساتھ ترقی کرنے والی معیشتیں ہونے کے ناطے جامع عالمی ترقی اور اختراع کو آگے لے جانے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔
برازیل کے وزیرِ خزانہ کے ساتھ اپنی ملاقات میں محترمہ سیتا رمن نے جنوب – جنوب اشتراک، عالمی خطہئ جنوب کی آواز بلند کرنے، COP-30 اور آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کی خاطر سرمایہ فراہم کرنے سمیت باہمی مفاد کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔x