May 22, 2025 3:08 PM

printer

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے یہ بات دوہرائی ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے سلسلے میں براہ راست رابطہ ہوا تھا۔

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج زور دے کر کہا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران فائرنگ اور فوجی کارروائی کو روکے جانے سے متعلق بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست رابطہ ہوا تھا۔ نیدر لینڈ کے ایک نشریات کے ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ امریکی وزیرِ خارجہ Marco Rubio نے، اُن سے بات کی تھی، جبکہ امریکی نائب صدر JD Vance نے، وزیر اعظم نریندر مودی سے گفتگو کی تھی۔ جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ دو ملکوں کے درمیان لڑائی کے وقت ممالک کا بات کرنا فطری ہوتا ہے۔

وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت نے، اُس وقت امریکہ سمیت ہر ملک کو یہ واضح کردیا تھا کہ اگر پاکستان فائرنگ رکوانا چاہتا ہے تو اُسے بھارت کے جنرل کو اِس بارے میں مطلع کرنا ہوگا۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔