وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ملکوں کیلئے مشترکہ چیلنجوں، خاص طور پر دہشت گردی سے لڑنے میں اشتراک پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے آج نئی دلّی میں اسپین کے اپنے ہم منصب Jose Manuel Albares Bueno کے ساتھ بات چیت کے دوران اپنے افتتاحی کلمات میں یہ بات کہی۔ جناب جے شنکر نے زور دے کر کہا کہ عالمی آرڈر مکمل بدلاؤ کے دور سے گزر رہا ہے اور دنیا کو دہشت گردی کو ہرگز برداشت نہ کرنے کا نقطہئ نظر اپنانا ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے مزید کہا کہ بھارت، اگلے مہینے نئی دلّی میں مصنوعی ذہانت کے AI Impact Summit 2026 کی میزبانی کرے گا۔
جناب جے شنکر نے واضح کیا کہ مصنوعی ذہانت کے تئیں بھارت کا نقطہئ نظر، انسان مرکوز، شمولیاتی، ذمہ دار اور اخلاقی اقدار پر مبنی ہے، جو یوروپ کے نقطہئ نظر سے قریبی مطابقت رکھتا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ بھارت اور اسپین نے 2026 کو ثقافت، سیاحت اور مصنوعی ذہانت کا دوہرا سال قرار دیا ہے۔ جناب جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور اسپین دونوں اِس سال اپنے سفاتی تعلقات کے 70 سال مکمل کررہے ہیں اور اسپین، یوروپی یونین میں بھارت کے اہم تجارتی ساجھیداروں میں سے ایک ہے۔ حالیہ برسوں میں بھارت اور اسپین نے اشیاء کی دو طرفہ تجارت کے معاملے میں 8 ارب امریکی ڈالر کا ہندسہ عبور کیا ہے۔ x
Site Admin | January 21, 2026 10:24 PM
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ ملکوں کیلئے مشترکہ چیلنجوں، خاص طور پر دہشت گردی سے لڑنے میں اشتراک پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہوگیا ہے۔