ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 1, 2025 2:36 PM

printer

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ بھارت-امریکہ تعلقات، مستحکم ہیں اور ان تعلقات میں ٹیکنالوجی، تجارت، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بنیادی حیثیت رکھتا ہے

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بھارت اور امریکہ کے درمیان، خاص طور پر پچھلے 25 سال کے دوران تعلقات کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان، پچھلے پانچ امریکی صدور کے عہدے کی مدت کے دوران مضبوط اور بہت ہی مثبت تعلقات رہے ہیں۔ ڈاکٹر جے شنکر نے، جو فی الحال امریکہ کے دورے پر ہیں، کہا کہ بھارت اور امریکہ کے تعلقات کا رجحان پچھلے 25 سال میں، ڈھانچہ جاتی حقائق کے سبب بہت مضبوط رہا ہے۔ یہ حقائق اقتصادیات، ٹیکنالوجی، تعلیم، سکیورٹی اور توانائی کی بنیاد پر تعلقات کیلئے فائدہ مند رہے ہیں۔
وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دونوں ملک بہت ہی پیچیدہ تجارتی مذاکرات کے مرحلے میں ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارت اور امریکہ، اِن تجارتی مذاکرات کے ایک کامیاب حل پر پہنچیں گے۔
ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ چیلنجز، پیچیدہ دو طرفہ تعلقات کا ناگزیر حصہ ہوتے ہیں لیکن طرفین میں یہ اہلیت ہونی چاہیئے کہ وہ اِن سے نمٹیں اور اِس رجحان کو مثبت سمت کی جانب برقرار رکھیں۔