وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کناڈا میں G-7 وزراء خارجہ میٹنگ کے موقع پر آج کناڈا کی اپنی ہم منصب اَنیتا آنند سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے اِس تقریب کی میزبانی کیلئے کناڈا کی اپنی ہم منصب کو مبارکباد دی اور 2025 سے متعلق نئے نقشہئ راہ کے نفاذ کے سلسلے میں پیش رفت کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اِس باہمی شراکت داری کو مزید وسعت دینے کا منتظر ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے میکسیکو کے وزیرِ خارجہ سے بھی ملاقات کی اور تجارت، صحت اور ادویات سمیت سائنس و ٹیکنالوجی میں اشتراک بڑھانے پر تبادلہئ خیال کیا۔ فرانس کے وزیرِ خارجہ کے ساتھ اپنی میٹنگ کے دوران دونوں رہنماؤں نے کلیدی شراکت داری کا جائزہ لیا اور کثیر رخی اشتراک کو مستحکم کرنے پر بات چیت کی۔ x