وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل کوالالمپور میں آسٹریلیا کے وزیرِاعظم Anthony Albanese اور نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم Christopher Luxon کے ساتھ میٹنگیں کیں۔ ان میٹنگوں میں وسیع پیمانے پر دو طرفہ تعلقات کے سلسلے میں گفتگو ہوئی۔ سوشل میڈیا کے ایک پوسٹ پر وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے وزیرِاعظم Luxon کے اُس عزم کا خیرمقدم کیا کہ وہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں اور وہ ایک آزاد اور کھلے بھارت-بحرالکاہل خطے کو فروغ دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا کے وزیرِاعظم Anthony Albanese کے ساتھ اُن کی میٹنگ خوش آئند رہی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے جاپان کے اپنے ہم منصب Motegi Tohsimitsu کے علاوہ ملیشیا، برازیل اور برونئی کے وزرائے خارجہ سے بھی ملاقات کی اور علاقائی امور پر تبادلہئ خیال کیا۔ یہ ملاقاتیں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کی سالانہ سربراہ کانفرنس اور 20ویں مشرقی ایشیا سربراہ اجلاس 2025 کے موقع پر ہوئیں۔x
Site Admin | October 28, 2025 9:46 AM
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کل کوالالمپور میں آسٹریلیا کے وزیرِاعظم Anthony Albanese اور نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم Christopher Luxon کے ساتھ میٹنگیں کیں