ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 8, 2025 9:52 PM

printer

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے پائیدار تجارت کو فروغ دینے کیلئے باہمی تعاون کے طریقۂ کار کو اپنانے کیلئے کہا ہے۔ انہوں نے BRICS لیڈروں کی سربراہ کانفرنس میں ورچوئل وسیلے سے خطاب کرتے ہوئے بڑھتی ہوئی تجارتی رکاوٹوں کے خلاف خبردار کیا

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی مذاکرات میں تجارت کے طور طریقے اور مارکیٹ رسائی نمایاں معاملات کے حامل بن گئے ہیں۔ آج برکس رہنمائوں کی سمٹ میں ورچوئل وسیلے سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے پائیدار تجارت کے فروغ کیلئے تعمیراتی اور تعاون پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔ اور تجارت میں بڑھتی ہوئی رکاوٹوں اور لین دین میں پیچیدگیوں سے تجارت کو ہونے والے نقصان کے خلاف خبردار کیا۔ اپنے خطاب کے دوران، جناب جئے شنکر نے کہا کہ برکس کو بین الاقوامی معیشت کو مستحکم کرنے اور عالمِ جنوب میں جاری تنازعوں کے سبب مرتب ہونے والے اثرات سے نمٹنے کیلئے کام کرنا چاہئے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔