وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دنیا کی اتھل پتھل بھری اور غیر یقینی صورتحال سے نمٹنے کیلئے خود انحصاری کی سوچ کو فروغ دینے پر زور دیا ہے۔ ڈاکٹر جے شنکر نے مزید کہا کہ آتم نربھرتا، بھارت کی خود اعتمادی کو تقویت دینے، لچک کو بڑھانے اور وکست بھارت کی بنیاد رکھنے کی اساس ہے۔ وزیر خارجہ، آج دلّی میں ٹورزم faith کانکلیو سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ ای- ویزے کے عمل نے بھارت کے دورے کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مضبوط گھریلو مانگ والے ممالک نے بہتر کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جو آگے بھی جاری رہے گا۔