وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ اعتماد اور سیفٹی، ذمہ دار مصنوعی ذہانت کے نفاذ کے لیے ضروری ہے۔ آج نئی دلّی میں ”Trust & Safety فیسٹیول انڈیا“ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ آنے والے برسوں میں مصنوعی ذہانت، معیشتوں میں بدلاؤ لائے گی، عادتوں کو تبدیل کرے گی، صحت سے متعلق نئے حل پیش کرے گی اور تعلیمی رسائی میں اضافہ کرے گی۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ طرز زندگی میں مصنوعی ذہانت کو شامل کیے جانے سے دنیا کے ہر کونے میں ہر شہری اثر انداز ہوگا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے مصنوعی ذہانت کے کام کاج کے تئیں ایک متوازن نظریہ اپنائے جانے اور اِس بات کو یقینی بنائے جانے کی ضرورت پر بھی زور دیا کہ ڈیجیٹل شہریوں کے تحفظ کے لیے موثر تحفظ موجود ہو۔
Site Admin | October 7, 2025 2:40 PM
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے شہریوں کو موثر ڈیجیٹل تحفظ فراہم کرنے کی غرض سے AI کے متوازن استعمال کی ضرورت پر زور دیا ہے