وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج سنگاپور کے اپنے ہم منصب Vivian بالاکرشنن سے ملاقات کی اور دو طرفہ اشتراک و تعاون کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے، جو کہ سنگاپور کے دورے پر ہیں، کہا کہ سنگاپور، بھارت کی مشرق نواز پالیسی میں ایک کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
اُدھر دوسری طرف سنگاپور کے وزیرِ خارجہ Vivian بالاکرشنن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ چونکہ دنیا کا کثیر قطبی نظام میں تبدیل ہونا ناگزیر ہے، ایسے میں بھارت مواقع کی اِس بڑی کثیر قطبی دنیا میں ایک اہم رول ادا کرے گا۔
سنگاپور کے اپنے دورے کے بعد وزیر خارجہ، چین کے شہر Tianjin جائیں گے، جہاں وہ شنگھائی تعاون کونسل کے تحت وزراء خارجہ کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔×