ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

July 3, 2025 2:58 PM

printer

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردی کے معاملے پر بھارت کے موقف کی حمایت نہ کرنے پر مغربی ملکوں پر سوال اٹھایا ہے اور عالمی سطح پر متحدہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردی کے معاملے پر بھارت کے موقف کی حمایت نہ کرنے پر مغربی ملکوں پر سوال اٹھایا ہے اور زیادہ متحدہ عالمی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واشنگٹن میں ایک میڈیا بریفنگ کے دوران میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کچھ ممالک، اُس وقت کوئی پوزیشن اختیار نہیں کرتے، جب دوسرے ملک دہشت گردی کا شکار ہوتے ہیں لیکن جب وہ خود اِس کا سامنا کرتے ہیں تو اُن کا موقف الگ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس تعلق سے بھارت کا موقف یکساں اور اصولی رہا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ جب بھی بھارت سے باہر کسی مقام پر دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں، بھارت نے بڑی حد تک وہی موقف اختیار کیا ہے، جو اُس نے ملک میں اِس طرح کے حملے ہونے پر اپنایا تھا۔   SB – Jaishankar

بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کے بارے میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی رائے زنی کے بارے میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ اُس وقت جو کچھ ہوا، اُس کا ریکارڈ بالکل واضح ہے اور جہاں تک جنگ بندی کا معاملہ ہے تو اِس بارے میں دونوں ملکوں کے فوجی کارروائیوں کے ڈائریکٹر جنرل نے بات کی تھی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں