May 24, 2025 3:00 PM

printer

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی اور اُس کے خود کا دفاع کرنے کے حق کا حمایت کرنے کیلئے جرمنی کا شکریہ ادا کیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی اور اُس کے خود کا دفاع کرنے کے حق کیلئے جرمنی نے بھارت کی، جو حمایت کی ہے، وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے، اس کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وہ برلن میں خارجی تعلقات سے متعلق جرمن کونسل سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے پھر کہا کہ بھارت کو خود کا، اپنے عوام کا اور اپنے ملک کا دفاع کرنے کا پورا پورا حق حاصل ہے، جس سے جرمنی سمیت پوری دنیا اتفاق کرتی ہے۔

آپریشن سندور کا ذکر کرتے ہوئے، وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی مہم میں دہشت گردوں کے ہیڈ کوارٹر اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کی دنیا بھر میں ستائش کی گئی ہے۔ بھارت – جرمنی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے، وزیرِ خارجہ جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملک سکیورٹی اور دفاع کے ذریعے اور زیادہ مضبوط اور مستحکم ہوں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔