December 1, 2025 2:46 PM

printer

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بڑھتے ہوئے بایو دہشت گردی کے خطرے سے خبردار کیا ہے اور زیادہ مضبوط عالمی بایو سکیورٹی فریم ورک پر زور دیا ہے۔

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے بایو سکیورٹی کو مستحکم بنانے اور جراثیمی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن کو مضبوط بنانے کی خاطر فوری عالمی اصلاحات کی ضرورت اجاگر کی ہے۔ وزیرِ خارجہ نے آج نئی دلّی میں جراثیمی ہتھیاروں کی روک تھام سے متعلق کنونشن کے 50 سال پورے ہونے سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی، جس کا موضوع تھا، ”عالمی خطہئ جنوب کیلئے بایو سکیورٹی کو مستحکم کرنا“۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ مذکورہ کنونشن کو جدید طرز پر ڈھالنے کے سلسلے میں 80 سے زیادہ ملکوں کے ماہرین، اسکالر اور نمائندوں کے ساتھ تبادلہئ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سکیورٹی کے غیر یقینی کے ماحول میں یہ کنونشن، اختراع اور لائف سائنسز میں بیجا استعمال کے درمیان ایک ڈھال کی مانند ہے۔ مختلف ملکوں میں جراثیمی خطرات کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ کسی بھی طرح کے موثر جوابی اقدامات میں بین الاقوامی اشتراک کو مرکزی حیثیت حاصل رہنی چاہیئے کیونکہ یہ خطرات تیزی اور آسانی کے ساتھ ایک – دوسرے ملک میں پہنچ جاتے ہیں۔ وزیرِ خارجہ نے قومی عمل درآمد سے متعلق فریم ورک کیلئے بھارت کی تجویز کو اجاگر کیا، جس میں زیادہ خطرے والے ایجنٹوں کی نشاندہی، دوہرے استعمال کی تحقیق کی پوری نگرانی، اندرونِ ملک رپورٹنگ، واقعات سے نمٹنا اور مسلسل تربیت شامل ہیں۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔