January 5, 2026 9:36 PM

printer

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج پیرس میں چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری فرانس- بھارت کے ذریعے منعقدہ، فرانسیسی-بھارتی ہونہار ذہانت پروگرام کے شرکاء سے بات چیت کی

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج پیرس میں چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری فرانس- بھارت کے ذریعے منعقدہ، فرانسیسی-بھارتی ہونہار ذہانت پروگرام کے شرکاء سے بات چیت کی۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں، ڈاکٹر جے شنکر نے بتایا کہ اِس دوران انہوں نے دنیا میں جاری تبدیلیوں پر تبادلۂ خیال کیا اور اِس پس منظر میں بھارت اور فرانس اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اِس سے پہلے، وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر دو ملکوں، فرانس اور لگژمبرگ کے اپنے دورے کے پہلے مرحلے کے تحت آج فرانس کی راجدھانی پیرس پہنچے۔ اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر پیرس میں فرانسیسی قیادت سے ملاقات کریں گے اور اپنے ہم منصب Jean Noel Barrot سے بات چیت کریں گے۔ اِس دوران وہ بھارت – فرانس اسٹریٹیجک شراکت داری کے تحت ہوئی پیشرفت پر تبادلۂ خیال کریں گے اور عالمی اہمیت کے حامل امور پر بھی بات چیت کریں گے۔ ڈاکٹر جے شنکر French Ambassadors کانفرنس کے 31ویں ایڈیشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت بھی کریں گے۔اپنے دورے کے دوسرے مرحلے میں وزیرِ خارجہ لگژمبرگ جائیں گے، جہاں وہ لگژمبرگ کے نائب وزیرِ اعظم اور خارجی امور کے وزیر Xavier Bettel اور ملک کی سینئر قیادت سے بات چیت کریں گے۔ جناب جے شنکر، لگژمبرگ میں بھارتی برادری کے اراکین سے بھی بات چیت کریں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔