وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج روس کے نائب وزیرِ خارجہ Andrey Rudenko کے ہمراہ Yekaterinburg اور Kazan میں بھارت کے قونصل خانے کا افتتاح کیا۔ اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جے شنکر نے اعتماد ظاہر کیا کہ نئے قونصل خانوں کے قیام سے بھارت اور روس کے درمیان تجارت، سیاحت، اقتصادی، سائنسی، تکنیکی، تعلیمی اور ثقافتی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند مہینوں سے ان قونصل خانوں کے قیام کیلئے مسلسل کام جاری تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ قونصل خانے 2030 تک بھارت اور روس کے درمیان دو طرفہ تجارت کو 100 ارب امریکی ڈالر تک بڑھانے کی مشترکہ کوششوں میں اہم رول ادا کریں گے۔ڈاکٹر جے شنکر نے روسی حکومت اور جمہوریہ Tatarstan اور Sverdlovsk خطے کی مقامی حکومتوں کی حمایت اور تعاون کی ستائش کی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ Yekaterinburg کو صنعتی اہمیت کی وجہ سے روس کی تیسری راجدھانی بھی کہا جاتا ہے اور یہ سائبریا کا دروازہ ہے۔ بھاری انجینئرنگ، ہیرے تراشنے، دفاعی مصنوعات، میٹالرجی، نیوکلیائی ایندھن، کیمیکلز اور طبی آلات کے لیے مشہور یہ علاقہ روس کے نمایاں ترین بین الاقوامی اقتصادی فورمز میں سے ایک INNOPROM کا مرکز بھی ہے۔وزیرِ خارجہ نے زور دے کر کہا کہ قونصل خانے کا افتتاح، بھارتی اور روسی صنعتوں کے درمیان ٹیکنالوجی، سائنس، معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دے گا۔اس سے قبل، ڈاکٹر جے شنکر نے ماسکو میں روس کے پہلے نائب وزیرِ اعظم ڈینس مانتوروف سے ملاقات کی۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ طرفین نے آئندہ ماہ نئی دلّی میں منعقد ہونے والی بھارت-روس سالانہ لیڈرز سمٹ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
Site Admin | November 19, 2025 9:39 PM
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج روس کے نائب وزیرِ خارجہ Andrey Rudenko کے ہمراہ Yekaterinburg اور Kazan میں بھارت کے قونصل خانے کا افتتاح کیا