وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے افغانستان کے بلخ، Samangan اور Baghlan صوبوں میں حالیہ زلزلوں کے سبب ہوئی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ انہوں نے اپنے افغانی ہم منصب مولوی امیر خان متقی سے اظہارِ تعزیت کیلئے گفتگو کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کیلئے بھارت کی طرف سے بھیجا گیا امدادی سامان افغانستان کو سپرد کردیا گیا ہے اور ادویات پر مشتمل اضافی سامان جلد ہی پہنچنے کی توقع ہے۔ وزیرِ موصوف نے مزید بتایا کہ دونوں لیڈروں نے بھارت اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین عوام سے عوام کے رابطوں کے استحکام کا بھی خیرمقدم کیا اور علاقائی صورتحال پر نظریات کے تبادلے کی بھی ستائش کی۔×
Site Admin | November 4, 2025 9:28 AM
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے افغانستان کے بلخ، Samangan اور Baghlan صوبوں میں حالیہ زلزلوں کے سبب ہوئی اموات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔