ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

September 3, 2025 10:06 PM

printer

وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جرمنی کے اُن کے ہم منصب یوہان ویوڈفل نے معیشت، آب و ہوا کی تبدیلی، دفاع اور ٹیکنالوجی میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہئ خیال کیا ہے

وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان Wadephul نے آج نئی دلّی میں بھارت-جرمنی تعاون اور یوروپی یونین کے ساتھ تعلقات پر ایک نتیجہ خیز تبادلہئ خیال کیا۔ دونوں ملکوں نے سیاسی تعاون، سیکیورٹی، دفاع، ماحولیات، مستقبل کی ٹیکنالوجیز اور عوام سے عوام کے رابطے پر نظریات کا تبادلہ کیا۔ جرمنی کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ایس جے شنکر نے کہا کہ دونوں ملکوں نے علاقائی، عالمی اور کثیر جہتی معاملات پر نظریات کا تبادلہ کیا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں جرمنی نے جس طرح بھارت کی ستائش کی ہے، بھارت اس کی انتہائی قدر کرتا ہے۔

انہوں نے خصوصی طور پر کہا کہ جناب Wadephul نے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف بھارت کے اپنے دفاع کے حق کی واضح طور پر حمایت کی ہے۔

ڈاکٹر جے شنکر نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت، پچھلے سال تقریباً 50 ارب یورو تک پہنچ گئی تھی۔ ڈاکٹر جے شنکر نے دونوں ملکوں کے درمیان خلاء کے شعبے میں تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ دونوں ملکوں نے گرین ہائیڈرو جن، ماحولیات کیلئے سازگار توانائی اور بایو ایندھن کے شعبوں پر بھی تبادلہئ خیال کیا۔ جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان Wadephul نے اختراع کے پاور ہاؤس اور ٹیکنالوجی کا مرکز بننے کے سمت گامزن ہونے کے طور پر بھارت کی ستائش کی۔

انھوں نے کہا کہ ترقی کی طرف گامزن اقتصادی پاور ہاؤس کے طور پر سب سے بڑی آبادی والا ملک اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہونے کے ناطے بھارت، دنیا کے کلیدی طور پر اہم خطے میں اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اس بات کو دوہرایا کہ جب دہشت گردی کے خلاف بھارت کے اپنے دفاع کا معاملہ آتا ہے تو جرمنی اس کی حمایت میں مضبوطی سے کھڑا ہوتا ہے۔

اس سے پہلے اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر جے شنکر نے یوروپی یونین کے ساتھ بھارت کے تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات کو تیز کرنے کیلئے جرمنی سے حمایت کی اپیل کی۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔