وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج نئی دلّی میں آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ Penny Wong کے ساتھ وزراء خارجہ کے 16ویں فریم ورک مذاکرات کی مشترکہ طور پر صدارت کررہے ہیں۔ محترمہ Wong اِس میں شرکت کیلئے کَل نئی دلّی پہنچی ہیں۔ ایک بیان میں آسٹریلیا کی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جامع کلیدی ساجھیداری سے گہرے رابطوں اور ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال بھارت-بحرالکاہل خطے کیلئے مشترکہ نظریے کی عکاسی ہوتی ہے۔
محترمہ Wong نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا سائبر اور کلیدی ٹیکنالوجی، تجارت، بحری سلامتی، دفاع اور عوام سے عوام کے رابطوں کے شعبوں میں اشتراک بڑھانے کے طور طریقے تلاش کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملک اجتماعی سلامتی اور خوشحالی کو فروغ دینے کی خاطر Quad اور کثیر ملکی اداروں کے ذریعے مل کر کام کررہے ہیں۔