وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر آج روس کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں، جہاں وہ روس کے عہدیداروں کے ساتھ کلیدی شراکت داری کو مستحکم کرنے اور عالمی امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔
وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر جے شنکر، کل ماسکو میں بھارت-روس بین حکومتی کمیشن کے 26ویں اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کریں گے۔ یہ اجلاس تجارت، معیشت، سائنسی، تکنیکی اور ثقافتی تعاون کے موضوعات پر ہوگا۔ دورے کے دوران ڈاکٹر جے شنکر روس کے اپنے ہم منصب، Sergey Lavrov کے ساتھ بات چیت کریں گے اور بھارت-روس تجارتی فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ وزارت نے مزید کہا کہ دونوں رہنما دوطرفہ ایجنڈے کا جائزہ لیں گے اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہئ خیال کریں گے۔ وزیرِ خارجہ کا یہ دورہ بھارت اور روس کے درمیان خصوصی اور طویل مدتی اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش ہے۔x