وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کناڈا میں آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ میٹنگ کے دوران، انھوں نے بھارت اور امریکہ کے درمیان باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جس میں تجارت اور سپلائی چینز پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر خارجہ نے بتایا کہ انھوں نے یوکرین جنگ، مغربی ایشیا کی صورتحال اور بھارت-بحرالکاہل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ جناب جئے شنکر نے دلّی دھماکے کے واقعے میں جانوں کے زیاں پر امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے کی جانے والے تعزیت کا شکریہ ادا کیا۔
Site Admin | November 12, 2025 9:43 PM
وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کناڈا میں آج امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی